9 نومبر، 2026، 11:21 AM

ٹرمپ کے تین قریبی ساتھیوں کے خلاف کانگریس میں تحقیقات کا امکان

ٹرمپ کے تین قریبی ساتھیوں کے خلاف کانگریس میں تحقیقات کا امکان

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں اور قریبی شخصیات کے خلاف کانگریسی تحقیقات شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی اور آئندہ جنوری سے کانگریس کی کمیٹیوں کی سربراہی ان کے حوالے ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے بعض اہم عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کی سربراہی کے امیدوار رابرٹ گارسیا اور سینیٹ کی بینکاری کمیٹی کی سربراہی کی امیدوار سینیٹر الزبتھ وارن نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ، ایلون مسک اور وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر ان اولین شخصیات میں شامل ہوسکتے ہیں جنہیں کانگریسی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق، گارسیا نے کہا کہ تحقیقات میں گزشتہ سال وفاقی حکومت کے ملازمین کی برطرفیوں میں ایلون مسک کے کردار اور سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ میں اسٹیفن ملر کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دوسری جانب الزبتھ وارن نے بڑی کمپنیوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کیے جانے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

گارسیا نے واضح کیا کہ پیٹ ہیگسٹھ کو عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔

ادھر ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے رہنما حکیم جیفریز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پیٹ ہیگسٹھ کے خلاف کارروائی کے لیے ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کریں گے۔

News ID 1942717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha